ایکسپریس پرحملہ پولیس رینجرز کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا
دہشت گردوں کو کوئی خوف نہیں جب اور جہاں چاہیں کسی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، شہری
SUKKUR:
ایکسپریس میڈیا گروپ پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور بم حملے پولیس اور رینجرز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت اور کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
شہر میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن ، چھاپے اور محاصروں کا سلسلہ جاری وہیں پر دہشت گردوں کی جانب سے ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ اور بال بم حملوں نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا، دہشت گردوں کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنا اور اسلحے سمیت فرار ہونا نہ صرف حیران کن ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کو پولیس اور رینجرز کا کوئی خوف نہیں اور وہ جب اور جہاں چاہیں کسی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ پر حملے کی اطلاع پر موقع پرپہنچنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز شہر میں امن و امان قائم کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام ہوچکی ہیں بلکہ شہر میں پولیس اور رینجرز کی رٹ کہیں بھی دکھائی نہیں دیتی ، ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں شہریوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے اور انھیں پکڑے والا کوئی نہیں۔ اگرچہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے پریس کانفرنس میں درجنوں ملزمان اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاریاں ظاہر تو کی جاتی ہیں تاہم اصل دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز تاحال قانون نافذ کرنے والوں کی گرفت سے آزاد ہیں۔