کورونا وائرس سے بچاؤ سندھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی آگاہی مہم

مہم میں سوشل ڈسٹینس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی گئی


ویب ڈیسک April 15, 2020
مہم میں سوشل ڈسٹینس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی گئی

سندھ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی جانب سے سوشل ڈسٹینس اور کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیرکی آگاہی مہم چلائی گئی۔

ضلع ملیر قائد آباد میں سندھ سوشل ویلفئئر ڈیپارٹمنٹ اور ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان سمیت دیگر اہم عہدیدران نے مختلف دکانوں پر عوام کے لیے سوشل ڈسٹینس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی اور انہیں ماسک اور ہینڈ واش کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

اس موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے انسٹرکٹرز نے عوام کو سوشل ڈسٹنس، ھاتھ سینٹاٸیز کرنا اور دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی، ملیر ٹریفک پولیس کے جوانوں نے اس مہم میں تعاون کیا اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کی جانب سے عوام کے لیے اس آگاہی پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے عہدیداروں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کورونا سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر ضروری ہے کیونکہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم سوشل ڈسٹنس کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔