آئی سی سی کا ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرنے پرغور

موجودہ شیڈول کے تحت  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جون 2021 میں لارڈز میں شیڈول ہے


Sports Reporter April 16, 2020
موجودہ شیڈول کے تحت  آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جون 2021 میں لارڈز میں شیڈول ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرنے پر سوچنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی عالمی وبا سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو پروگرام کے مطابق جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے، آئی سی سی حکام نے چیمپئن شپ کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غورہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، حالات نارمل ہونے میں کتنا مزید وقت لگ سکتا ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی، ٹیسٹ چیمپئن کے مستقبل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے کسی نتیجہ پر پہنچیں گے، لیکن ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، یہ صورت حال آئی سی سی کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ کورونا وائرس کی پہلے ہی نذر ہوچکا ہے، آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش بھی ملتوی کیا جاچکا، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ بھی ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، انگلینڈ کے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ساتھ میچز بھی ہونا ہیں، موجودہ صورت حال میں ان تمام میچز کا پروگرام کے مطابق ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتے جارہے ہیں۔

خیال رہے پاکستان ٹیم کےہیڈکوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرکے سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، موجودہ شیڈول کے تحت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جون 2021 میں لارڈز میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |