عرب امارات کا پاکستانیوں کے ویزوں کی میعاد میں توسیع کا اعلان

جن پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا انہیں پوری تنخواہ دی جائے گی، زلفی بخاری


ویب ڈیسک April 16, 2020
جو پاکستانی یو اے ای رکنا چاہیں انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا، زلفی بخاری۔ فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد میں توسیع اور ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت نے سفارتی اور وزارتی رابطے تیز کر دئیے، اس حوالے سے زلفی بخاری اور یو اے ای کی وزیر برائے ہیومن ریسورس کے درمیان رابطہ ہوا اور دونوں وزراء کے درمیان رابطے میں اہم فیصلے کیے گئے۔


معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ عرب امارات حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ خود کرے گی اور یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد میں توسیع کا اعلان کیا ہے جب کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہیں دی جائیں گی۔

زلفی بخاری کے مطابق یو اے ای کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں گی، جو پاکستانی یو اے ای میں رکنا چاہیں انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا، پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |