گورنرسندھ کاایکسپریس نیوزکے دفترپرحملے کانوٹسآئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب

حملہ ایکسپریس نیوزکے دفترپر نہیں بلکہ آزادی صحافت پرحملہ ہے جس کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔


Staff Reporter December 03, 2013
حملہ ایکسپریس نیوزکے دفترپر نہیں بلکہ آزادی صحافت پرحملہ ہے جس کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے ایکسپریس نیوزکے دفترپر حملے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انھوں نے محکمہ صحت کے حکام کوہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔ انھوںنے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

یہ ایکسپریس نیوزکے دفترپر نہیں بلکہ آزادی صحافت پرحملہ ہے جس کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ گورنرسندھ نے آئی جی سندھ کوہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام عناصرکو ہرصورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں