اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی

شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہو گیا ہے، اسٹیٹ بینک


April 16, 2020
شرح سود میں مزید 200 بیسس پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں مزید 200 بیسس پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مرکزی بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی ہے جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی اداروں کے اندازوں کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، اور آئندہ مالی سال کی ڈی پی میں 2 فیصد اضافہ متوقع ہے، جب کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، جو آئندہ مالی سال میں کم ہوکر 7 سے 9 فیصد رہے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |