محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہوگا اور بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 16, 2020
آج رات سے پاکستان میں مغربی ہواوٴں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

لاہور: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آج رات سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ کل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور یہ سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نتیجے میں جمعہ، ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق آج رات اور کل بلوچستان و پنجاب کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |