یوتھ قرضہ اسکیمغفلت یاکرپشن برداشت نہیں کرینگےوزیراعظم

قرضہ اسکیم میں شفافیت،میرٹ اورمساویانہ تقسیم یقینی بنائی جائے گی، اجلاس سے خطاب


Online December 03, 2013
نوجوانوں کی شمولیت سے روزگارکے مواقع پیداکرنا اوراقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میری ترجیح ہوگی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی نوجوانوں کیلیے قرضہ اسکیم یقینا ملک میں لاکھوں لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائے گی۔ انھوں نے نوجوانوں کیلیے قرضہ اسکیموں میں شفافیت میرٹ اور مساویانہ تقسیم یقینی بنانے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہائوس میں قرضہ اسکیم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک بھرمیں نوجوانوں کو قرضوں کی تقسیم میں متناسب برابری کو یقینی بنایاجائیگا۔میرا اپنے نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ نوجوانوں کی شمولیت سے روزگارکے مواقع پیداکرنا اوراقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میری ترجیح ہوگی۔



کاروباری قرضہ اسکیم میں کسی قسم کی غفلت اور کرپشن برداشت نہیں کی جائیگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ درخواستگزاروں کی مددکیلیے بنکوں میں سہولت مراکزقائم کیے جائیں گے۔5لاکھ سے زائد نوجوانوں کو5سال کیلیے کاروباری قرضے دیے جائیں گے اور یہ 5لاکھ نوجوان یقینا لاکھوں خاندانوں کی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں