کورونا کی آڑ میں اشیا کی ڈیوٹی فری درآمدکا نوٹس

غیر متعلقہ اشیادرآمد کیلیے سفارش کرنیوالوںکے تعین کیلیے تحقیقات شروع

کورونا کے علاج کے لیے61اشیاکی ڈیوٹی فری درآمد کے لیے نئی فہرست جاری۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی آڑ میں غیر متعلقہ اشیاء کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت کا نوٹس لے لیا۔

حکومت نے کورونا وائرس کی آڑ میں غیر متعلقہ اشیاء کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی فری آلات کی نئی فہرست جاری کردی ہے اور کورونا کی آڑمیں غیر متعلقہ اشیاء کی ڈیوٹی فری درآمد کیلئے سفارش کرنے والے عناصر کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


دوسری جانب ایف بی آر نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ڈیوٹی فری آلات کی درآمد کیلئے نئی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے تحت غیر متعلقہ اشیاء نکال کر انکی جگہ کورونا سے متعلق اشیاء شامل کردی گئی ہیں، تاہم مجموعی اشیاء کی تعداد61 ہی رکھی گئی ہے جس کیلئے ایف بی آر کی طرف سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق ریئل ٹائم پی سی آر سسٹم ،بائیو سیفٹی کیبنٹ،پچاس لیٹر کی آٹو کلیو،ملٹی چینل پائپٹی،سنگل چینل پائپٹی،ویکیوم فولڈ،مائیکرو سینٹری فیوج، سینیٹائزر،ریفریجریٹر و فریزرز،وورٹیکس مشین،این 95 و دیگر اشیاء بغیر ڈیوٹی کے درآمد کی جاسکیں گی۔

 
Load Next Story