ویمنز چیمپئن شپ پوائنٹس برابر تقسیم کرنے پر پی سی بی ناخوش

جلد باضابطہ ردعمل دیا جائے گا،بھارتی اثر و رسوخ کام کرگیا،ذرائع


Abbas Raza April 17, 2020
جلد باضابطہ ردعمل دیا جائے گا،بھارتی اثر و رسوخ کام کرگیا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے پوائنٹس برابر تقسیم کرنے پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز نہ ہونے پر ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ سنایا تھا، بھارت کو پاکستان کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومتی اجازت نہ ملنے پر بی سی سی آئی نے سیریز کرانے سے انکار کر دیا، اس کے باوجود پوائنٹس برابر تقسیم کردیے گئے،2016 میں اسی طرح کی صورتحال میں پی سی بی کے مطالبے پر پاکستان کو پورے پوائنٹس دیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے پوائنٹس کی تقسیم کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، فی الحال فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بورڈ اس حوالے سے تفصیلی ردعمل بھی جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ 2016میں پاکستان نے پوائنٹس کا مطالبہ کیا تو جواب میں بھارت نے کوئی وضاحت کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا، فیصلہ پی سی بی کے حق میں آیا، اس بار بھارت نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کا ڈھنڈورا خوب پیٹا اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے فیصلہ بھی اپنے حق میں کرا لیا، 3 پوائنٹس ملنے پر ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی جبکہ 6 پوائنٹس پورے ملنے پر پاکستان کو کوالیفائنگ راؤنڈ نہ کھیلنا پڑتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں