وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کی کورونا سے اموات پر اظہار افسوس

رب کریم سے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں، عمران خان


ویب ڈیسک April 17, 2020
رب کریم سے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی کورونا سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بےحد رنجیدہ ہوں۔ بہت سے پاکستانی تو وبا کیخلاف عالمی جنگ کے دوران اگلے مورچوں پر لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے، میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں رب کریم سے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئےدعاگوہوں، آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں، ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتےکہ ارضِ پاک سےکہیں دورآپ ہمارےفخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔