پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری
پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے جب کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔