کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے


ویب ڈیسک April 17, 2020
کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے۔ فوٹو : رائٹرز

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، وائرس کے باعث اب تک پوری دنیا میں 21 لاکھ 84 ہزار 704 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا ہے جہاں اب تک کم از کم 6 لاکھ 78 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ بھی ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا ہے، 24 گھنٹے میں مزید 861 مریضوں کا انتقال ہو گیا جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی۔ فرانس سے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 753 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17ہزار 920 ہوگئی ہے۔

اٹلی میں اب تک 22 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں، اسپین میں مزید 503 افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ بیلجیم میں بھی 417 اموات ہوئی ہیں۔

چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کئی ہفتے 3300 کے قریب رکی رہی تاہم گزشتہ روز اچانک اموات کی تعداد 4600 تک پہنچ گئی، اس کی وجہ ووہان میں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد اموات میں اضافہ ہے۔

ادھر امریکی صدر نے 3 مرحلوں میں معیشت کی بحالی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ریاستیں کورونا سے پاک ہیں وہاں سرگرمیاں فوری طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سے معیشت کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور 31 کروڑ بچوں میں غذائیت کی کمی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |