پنجاب سندھ میں مقررہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات ہونگے الیکشن کمیشن
تاریخوں میں ردوبدل نہیں ہوگا،7دسمبرکوشیڈول جاری ہوگا،خطوط لکھ دیے،تاخیرکے ذمےدارصوبے ہونگے، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر
قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس ناصرالملک نے الیکشن کمیشن میںبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ اجلاس میںواضح کیاہے کہ پنجاب اورسندھ میںسپریم کورٹ سے صوبوں کی جانب سے لی گئی مہلت کے مطابق تاریخوں پر ہی انتخابات ہوں گے اوراس میںکوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔
لہذاان تاریخوں کے مطابق ہی شیڈول جاری کرنے کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ پیر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی صدارت میںہونے والے اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخوںمیں کوئی ردوبدل نہیںہوگا۔سندھ میں18اورپنجاب میںہرصورت میں30جنوری کوانتخابات ہوں گے۔صوبوں کو7 دسمبرکو شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے تیاری کے خطوط لکھ دیے ہیں۔
جوکام صوبوں کے ذمے ہیںوہ اپنے کام 7 دسمبرتک مکمل کرلیں۔کسی قسم کی مزیدتاخیرکے ذمے دارصوبے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میںجوسقم ہیںوہ دورکرلیے جائیں۔سندھ میںیونین کونسل میںپینل کھڑے کرنے کے قانون کے باعث بیلٹ پیپرزکی تعداد 11 کروڑ کے بجائے3کروڑ اورمقناطیسی سیاہی کے 3لاکھ پیڈ تین لاکھ تیارکئے جائینگے۔پنجاب کے لیے مقاطیسی یاخصوصی سیاہی کے پیڈ آٹھ لاکھ پندرہ ہزارتیارکیے جائیں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمدکیاجائے گااورقائم مقام چیف الیکشن کمشنرنے بھی واضح احکام دیے ہیں۔انھوںنے کہاپنجاب اورسندھ کے ساتھ کے پی کے،کنٹونمنٹ بورڈزاوراسلام آبادمیںبلدیاتی انتخابات کیلیے تینوںاتھارٹیزکوخطوط لکھ دیے ہیں۔شیڈول جنوری کے پہلے ہفتے کوجاری کردیے جائیں گے اورپولنگ تینوںمقامات پرفروری کے آخرمیں کر ادیں گے۔