مقبوضہ کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے پاکستانی دفتر خارجہ

بی جے پی حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا، بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد ،کشمیریوں کو ادویات، خوراک تک رسائی نہیں


خالد محمود April 18, 2020
ابتک 2287 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں سے واپس لایا گیا، عالمی معاشی بحالی کیلیے ملکر کوشش کرنا ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا نظریہ پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد پر تشویش ہے، ابتک 2287 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں سے واپس لایا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کوویڈ 19سے لڑ رھی ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کمیونیکیشن بلاک ایڈ کا مسلسل سامنا ہے، بی جے پی حکومت ہندوتوا ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے،کشمیریوں کو بنیادی صحت، ادویات اور خوراک تک رسائی نہیں، ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت کی طرف سے رواں سال 765مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ عالمی معاشی بحالی کیلیے مل کر کوشش کرنا ہوگی، بین الاقوامی جوھری توانائی کے ادارے نے پاکستان کو کورونا کے حوالے سے ٹیسٹنگ اور دوسرا میٹیریل دیا ہے، یہ آلات جلد پاکستان منتقل کیے جائیں گے، وزارت خارجہ اور بیرون ممالک سفارتخانے اپنے بیرون ممالک شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں