چین سے مزیدحفاظتی سامان پہنچ گیاڈاکٹرزٹیم واپس روانہ

حفاظتی و طبی سامان میں سیفٹی کٹس، ماسک تھرما میٹرز اور ادویات وغیرہ شامل ہیں


فوٹو : فائل

کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے چین سے حفاظتی و طبی سامان لانے کا سلسلہ جاری، پی آئی اے کی مزید ایک خصوصی پرواز سامان لیکر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق پرواز پی کے 8894 پر پائلٹس سمیت عملے کے صرف 10 اراکین سوار تھے ، حفاظتی و طبی سامان میں سیفٹی کٹس، ماسک تھرما میٹرز اور ادویات وغیرہ شامل ہیں،سامان و طیارے کو مکمل ڈس انفیکٹ کیا گیا اور عملے کو سکرینگ کے بعد قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔

ادھرپاکستانی ڈاکٹرزکی مددکیلئے آئے چینی ڈاکٹرز کی 8 رکنی ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد سے خالد محمودکے مطابق کورونا کیخلاف جنگ میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پاک، چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں