کراچی سے پی ٹی آئی کے نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

20 ماہ کے دوران نہ تو اپنے حلقے کے لیے کچھ کرسکا اور نہ ہی کراچی کے لیے، نجیب ہارون


ویب ڈیسک April 18, 2020
گزشتہ عام انتخابات میں کراچی سے تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے فوٹو: فائل

شہر قائد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا ہے جس کا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔

نجیب ہارون نے کہا ہے کہ انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 20 ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن اس دوران نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکے اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے انہوں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے۔ اس لئے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عہدے پر مزید رہوں۔



واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں کراچی سے تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن کئی ارکان اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہوسکنے کی واجہ سے دلبرداشتہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |