ہرحال میں کورونا کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگیوزیر صحت پنجاب

کورونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے ہیں، یاسمین راشد


ویب ڈیسک April 18, 2020
حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہی ہے، یاسمین راشد فوٹو: فائل

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمیں ہرحال میں کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میو اسپتال سے کورونا سے مزید 25 مریض صحت یاب ہوگئے، اس کے علاوہ شہر کے مختلف اسپتالوں سے ابھی تک کورونا کے 168مریض صحت یاب ہوچکےہیں، اس طرح صوبے میں ابھی تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 650 سے زائد ہوچکی ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے پُرعزم ہے، ہمیں ہرحال میں کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی معمول پر لانی ہوگی، لاہورسمیت پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز فعال ہیں، کورونا مریضوں کے اعداد و شمار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے، ٹیسٹس کی صلاحیت بڑھانے سے کورونا وائرس پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی، پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی صلاحیت بہت حد تک بڑھادی گئی ہے، صوبے میں اب تک کورونا کے 52 ہزار 500 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |