میں نے دم کیا تو شہبازشریف گرفتاری سے بچ گئے شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،شیخ رشید

بڑی مساجد میں پانچ فٹ کے فاصلے سے نماز تراویح ہوسکتی ہے،شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے دم کیا تو شہبازشریف گزشتہ روز گرفتاری سے بچ گئے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف سنگین نوعیت کے کیسز ہیں، میں نے دم کیا تو شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، ان کا خیال تھا کورونا سے معیشت سے تباہ ہوجائے گی۔ دنیائے سیاست میں عمران خان کے کردار کو یاد رکھا جائے گا،انہوں نے آئی ایم ایف کی قسطوں کے التوا کے لئے اہم کردار ادا کیا۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی اور چینی سے متعلق رپورٹس عمران خان کے دور میں نکلیں ہیں، عمران خان آٹا اور چینی بحران میں ملوث کسی فرد کو نہیں چھوڑیں گے، اگر یہ لوگ اب چھوٹ گئے تو پھر کبھی قابو نہیں آئیں گے، میرے سمیت اس میں کوئی وزیر شامل ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اسد عمر نے چینی پر سبسڈی نہیں دی بلکہ اس کا فیصلہ پنجاب میں ہوا، مجھے نہیں پتا اس معاملے کا نزلہ پنجاب میں کس پر گرے گا۔

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان بیان بازی پر شیخ رشید نے کہا کہ پہلے گولہ باری سندھ کی جانب سے ہوئی، قومیں قدرتی آفات میں مسائل کو بانٹتی ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں سب کے متحد ہونے کا ہے۔ سمجھتا ہوں لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی کورونا وائرس کا تدارک نہیں ہوسکا، جو نقصان یورپی ممالک میں ہوا اللہ نے پاکستان کو اس سے بچالیا۔ وزیراعظم سے درخواست کی علماء کا خاص طور پر خیال رکھا جائے، بڑی مساجد میں 200 یا 500 نمازی فاصلے سے نماز تراویح ادا کرسکتے ہیں۔
Load Next Story