سندھ میں کورونا مریضوں کے لیے صرف 144 وینٹی لیٹر

کراچی کی 11 یونیز کونسلوں کو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 234 ہونے پر سیل کیا گیا، رپورٹ


ویب ڈیسک April 18, 2020
صوبہ سندھ میں وضع کردہ طریقہ کار کے تحت 2 لاکھ 85 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے، رپورٹ فوٹو: فائل

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے صرف 144 وینٹی لیٹرز کا انکشاف ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے اقدامات سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 16 ہزار 920 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔ صوبہ سندھ میں وضع کردہ طریقہ کار کے تحت 2 لاکھ 85 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے، صوبہ بھر میں 1056 آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی 11 یونیز کونسلوں کو کورونا مریضوں کی تعداد 86 سے بڑھ کر 234 ہونے پر سیل کیا گیا ، ان یو سیز کی آبادی 6 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہے،یہاں 6673 راشن بیگ تقسیم کیے، کوروناوائرس میں مبتلا 21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبے میں 383 وینٹی لیٹرز فعال ہیں جن میں 144 ونٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کردئیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں