افغانستان میں امریکی فوجی اڈے سے نکلنے والی گاڑی پر حملہ 6 ہلاک

گاڑی میں امریکی فوجی اڈے میں تعمیراتی کام کرنے والے افسران اور مزدور سوار تھے


ویب ڈیسک April 18, 2020
حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو : فائل

افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فوجی اڈے میں کام کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں جنگجوؤں نے امریکی فوجی اڈے سے نکلنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں سوار 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ ایک محفوظ رہا۔

صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان واحدہ شیہکر نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی میں امریکی فوجی اڈے میں جاری تعمیراتی کام کرنے والے افسران اور مزدور سوار تھے جنہیں طالبان جنگجوؤں نے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صوبے پروان کے طالبان کمانڈرز نے حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے حملے کا ذمہ دار ہونے کی تردید کی ہے۔ ادھر حکومت نے بھی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے نام اور شہریت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبے پروان کے اکثر علاقوں پر حکومت کی عمل داری برقرار ہے تاہم کچھ حصوں پر جنگجوؤں اور باغیوں کا تسلط ہے جس کے باعث جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں