فلپائن میں شدت پسندوں کا فوجی قافلے پر حملہ 11 ہلاک اور 14 زخمی
زخمیوں میں سے 3 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے
فلپائن میں جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والے فوجی قافلے پر جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ گرنیڈ سے فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور گاڑیوں سے باہر نکلنے والے اہلکاروں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔
سولو کے ملٹری کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کیری لیٹو سوبی جانا نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی قافلے پر حملہ شدت تنظیم ابو سیاف کے جنگجوؤں نے کیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ برس جنوری میں کیتھولک چرچ میں دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اُڑادیا تھا جس میں 21 افراد ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابوسیاف نے قبول کی تھی۔
واضح رہے کہ فلپائن کی حکومت شدت پسند تنظیم ابوسیاف پر غیر ملکی سیاحوں کے اغوا اور فوجی اہلکاروں کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتی ہے۔ ابوسیاف 1990 سے فلپائن میں متحرک ہے۔