نائیجیریا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 18 افراد کو گولیاں مار دی گئیں

نائیجیریا میں اتنے لوگ کورونا سے نہیں مرے جتنے پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مار دیئے، انسانی حقوق کمیشن


ویب ڈیسک April 18, 2020
نائیجیریا میں اتنے لوگ کورونا سے بھی نہیں مرے، فوٹو : فائل

نائیجیریا میں سکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کرانے کے دوران 18 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 18 افراد کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنے افراد کورونا سے نہیں مرے جتنے لاک ڈاؤن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مارے۔ پولیس اہلکاروں نے طاقت کا بے جا استعمال کیا اور معصوم شہریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے نام اور پتے فراہم نہیں کیے اور نہ ہی یہ بتایا کہ ماورائے عدالت قتل کہاں ہوئے۔ تفصیلات فراہم کی جائیں تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ براعظم افریقا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائیجیریا کے شہر لاگوس اور دارالحکومت ابوجا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ پابندیاں عائد ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں