آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتح کا اعلان آج ممبئی میں ہوگا
دیگر ایوارڈز کیلیے شارٹ لسٹ پلیئرز کے نام بھی ظاہر کیے جائیں گے۔
آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتح کا اعلان منگل کو ہوگا،دیگر ایوارڈز کیلیے شارٹ لسٹ پلیئرز کے نام بھی ظاہر کیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا بھی اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز کیلیے شارٹ لسٹ ہونے والے پلیئرز کے ناموں کا اعلان ممبئی میں کیا جارہا ہے جہاں پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن پہنچ چکے ہیں۔
وہ اس موقع پر ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا بھی اعلان کریں گے جبکہ پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کا نام بھی ظاہر کیا جائے گا، رواں برس اس ایوارڈ کیلیے چار ممالک کے پانچ پلیئرز کو نامزد کیا گیا تھا، ان میں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، ان کے ساتھی کھلاڑی ویرت کوہلی، آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک، انگلش ہم منصب الیسٹر کک اور جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز شامل ہیں۔