حکومت کی جانب سے تقسیم کی گئی امدادی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی

دس روز میں 44 لاکھ 44 ہزار 702 مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار روپے تقسیم کیے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر


ویب ڈیسک April 18, 2020
دس روز میں 44 لاکھ 44 ہزار 702 مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار روپے تقسیم کئے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر۔ فوٹو:فائل

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گزشتہ دس روز کے دوران مجموعی طور پر 44 لاکھ 44 ہزار 702 مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق پنجاب کے 17 لاکھ 86 ہزار 441 خاندانوں میں 21 ارب 43 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار روپے، سندھ کے 15 لاکھ 3 ہزار 722 خاندانوں میں 18 ارب 4 کروڑ 46 لاکھ 64 ہزار روپے، خیبر پختونخوا کے 9 لاکھ 25 ہزار 529 خاندانوں میں 11 ارب 10 کروڑ 63 لاکھ 48 ہزار روپے اور بلوچستان کے 1 لاکھ 31 ہزار 97 خاندانوں میں 1 ارب 57 کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 9 ہزار 408 خاندانوں میں 11 کروڑ 28 لاکھ 96 ہزار روپے، گلگت بلتستان کے 22 ہزار 390 خاندانوں میں 26 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار روپے اور آزاد کشمیر کے 66 ہزار115 خاندانوں میں 79 کروڑ 33 لاکھ 80 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں