سندھ میں ریستوران اور فوڈ آوٹ لیٹس کو ڈرائیو تھرو سروس کی بھی اجازت

سندھ حکومت فوڈ آوٹ لیٹس کو ہوم ڈیلیوری کی پہلے ہی اجازت دے چکی ہے


ویب ڈیسک April 18, 2020
سندھ حکومت فوڈ آوٹ لیٹس کو ہوم ڈیلیوری کی پہلے ہی اجازت دے چکی ہے (فوٹو : فائل)

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا۔ سندھ میں ریستوران اور فوڈ آوٹ لیٹس کو ڈرائیو تھرو سروس کی فراہمی کی بھی اجازت دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق ریستوران مقررہ شرائط اور ایس او پی پر عمل کرکے ڈرائیو تھرو سروس شروع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت فوڈ آوٹ لیٹس کو ہوم ڈیلیوری کی پہلے ہی اجازت دے چکی ہے تاہم ریستوران میں ٹیبل اور ٹیک اوے سروس کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ
دریں اثنا سندھ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں صوبے کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں