ٹریول ہسٹری والے کورونا مریضوں کو نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

ای ٹیگ نمبر سے ڈیٹا تیار کیا جائے گا جس میں تمام تفصیلات ہوں گی


عمران اصغر April 19, 2020
باہر سے آنے والے اور مقامی کیسز میں فرق کرنا آسان ہو جائے گا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

ٹریول ہسٹری والے کورونا مریضوں کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ ایف آئی اے ملک بھر کے ائیرپورٹس، زمینی راستوں اور بحری سفر کے ذریعے پاکستان آنے والے کورونا مریضوں کا ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے اور بعد میں کورونا مرض میں مبتلا ہوجانے والے تمام افراد کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کیا جائے گا، ایک ایسا جدید ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا جس میں ٹرویل ہسٹری والے مریضوں کا مکمل ایڈریس، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ نمبر، اور بعد میں اس سے رابطوں میں آنے والے افراد کی مکمل ہسٹری شیٹ سمیت علاج سے صحت یابی یا انتقال تک کی مکمل تفصیلات موجود ہوں گی۔

ای ٹیگ نمبر الاٹ ہونے پر تمام تفصیلات موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی، ای ٹیگ نمبر سے ٹرویل ہسٹری مریضوں اور مقامی طور پر کورونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسوں میں فرق کرنا آسان ہوجائے گا جو آئندہ کئی سالوں تک قابل استعمال ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔