رمضان میں نماز اور تراویح گھر پر پڑھوں گا فضل الرحمن

کوشش کروں گاکہ رمضان میں مسجد میں جاکرکسی اجتماع کا سبب نہ بنوں، امیر جمعیت علمائے اسلام


این این آئی April 19, 2020
کوشش کروں گاکہ رمضان میں مسجد میں جاکرکسی اجتماع کا سبب نہ بنوں، امیر جمعیت علمائے اسلام (فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک میں نماز اور تراویح گھر میں ہی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کوشش کروں گاکہ رمضان میں مسجد میں جاکرکسی اجتماع کا سبب نہ بنوں،حکومت نے علماکی مشاورت سے جو فیصلہ کیا ہے اس کا احترام کیا جانا چاہیے، جب ایک مسئلے پر اتفاق رائے یعنی اجماع ہوجاتا ہے تو پھر اس کا احترام کیا جانا چاہیے، اس کے بعد کسی کی رائے ذاتی رائے ہی رہ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوئے بین المسالک اجتماع میں اپنی طرف سے تجاویز دے دی تھیں، وہ ایک مشترکہ فورم بن گیاجس میں یکساں نوعیت کی آرا سامنے آئیں۔ اس حوالے سے ہندوستان کے علماکی جو آرا آئیں وہ تقریباً اس کے برابر برابر تھیں۔ میں نے نیپال کے جمعیت علماء کے ذمے دار کی بات سنی تو وہ بھی یہی تھی کہ صرف چند لوگوں کو مساجد میں نماز ادا کرنی چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |