مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک 2 زخمی

حملے کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا

کوروناسے پانچویں موت،بھارتی پنچاب کے قرنطینہ مراکزمیں1200کشمیریوں کی واپسی کیلیے بھوک ہڑتال۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس 4 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور قریبی جنگل میں چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔

پیرا ملٹری فورس پر فائرنگ کیے واقعے پر فوری طور پر بھارتی فوج کے تازہ دستوں کو طلب کیا گیا جنہوں نے بارہ مولا کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔


سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا جب کہ نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لے لیا۔ تاحال بھارتی فوج نے گرفتار نوجوانوں کو اہل خانہ سے ملنے کی اجازت مہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے کرفیو نافذ ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں اور جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود سیکیورٹی فورسز پر حملے معنی خیز ہیں۔

 
Load Next Story