سندھ حکومت کا کالج کے طلبا کیلیے یوٹیوب چینل شروع کرنے کا اعلان

تعلیمی ادارے بندہونے سے طلبا کا نقصان ہو رہاہے، ’سندھ کالج لیکچرز‘ کے ذریعے کسی حدتک نقصان کاازالہ ہوسکے گا،سعید غنی


Staff Reporter April 19, 2020
انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹ طلبا چینل کو سبسکرائب کریں، لیکچرارز مختلف مضامین کے لیکچرز اپ لوڈ کریں، وزیرتعلیم و محنت۔ فوٹو: فائل

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے طلبا کو کورونا وائرس کے باعث ہونیوالے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلیے یوٹیوب چینل شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

'سندھ کالج لیکچرز' نامی یوٹیوب چینل کے ذریعے طالبعلم تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے، اس بات کا اعلان وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے اپنے جاری وڈیو بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک یو ٹیوب چینل شروع کیا گیا ہے، چینل کا نام 'سندھ کالج لیکچرز' ہے، چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں جس سے طالبعلموں کا نقصان ہورہا ہے، وہ تعلیم حاصل نہیں کر پارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکچرارز سے گزارش ہے کہ وہ اس چینل پر مختلف مضامین کے لیکچرز اپ لوڈ کریں، انٹرمیڈیٹ اور گریجویٹ طالبعلموں سے گزارش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس چینل کو سبسکرائب کریں، طالبعلم اپنے متعلقہ مضمون سے متعلق لیکچرز دیکھیں، سنیں اور سمجھیں، ہماری کوشش ہے کہ جو طلبہ کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے وہ کسی حد تک اس چینل کے ذریعے پورا کرسکیں ، امید ہے کہ سندھ حکومت کی اس کاوش سے عوام استفادہ اٹھائیں گے اور اس پیغام کو آگے پہنچائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔