ترسیلات زر اوورسیز کیلیے لائیلٹی پروگرام لانے کا فیصلہ

او پی ایف اسکولزکالجز فیسوں میں50 فیصد رعایت،ہاؤسنگ اسکیموں میں کوٹاہوگا


Irshad Ansari April 19, 2020
امیگریشن، انشورنس پریمئم فیس سے چھوٹ زیرغور،فریکوئنٹ فلائر کارڈ جاری ہونگے۔ فوٹو: فائل

ترسیلات زر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کیلیے حکومت نے جامع سینٹرلائزڈ لائیلٹی پروگرام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ترسیلات زر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کیلیے جامع سینٹرلائزڈ لائیلٹی پروگرام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ترسیلات زر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیبٹ کارڈ و لائلٹی کارڈز جاری کئے جائیں گے جبکہ سمارٹ فون بیسڈ مراعاتی پراڈکٹ متعارف کروائی جائے گی علاوہ ازیں واچ 365 طرز کی خصوصی ایپ بھی متعارف کروائی جائے گی۔

اس لائلٹی پروگرام کے تحت ترسیلات زر بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو او پی ایف کے اسکولوں و کالجز کی فیسوں میں پچاس فیصد رعایات دینے کے ساتھ ساتھ ہاوسنگ اسکیموں میں ان کیلئے خصوصی کوٹے رکھے جائیں گے جبکہ امیگریشن فیس اور انشورنس پریمئم و رجسٹریشن فیس سے چھوٹ دینے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ فریکوئنٹ فلائر کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیلئے اعلی سطع کی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان،کایف بی آر، وزارت اوورسیز پاکستانیز،اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن،نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ،امریگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس سمیت نیشنل بینک اور دیگر بینکوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں