ورلڈاسنوکرآصف نے مسلسل چوتھی کامیابی کو گلے لگا لیا

دوسرے پاکستانی کیوئسٹ سجاد نے سوئس حریف کو4-0 سے آئوٹ کلاس کردیا


Sports Desk December 03, 2013
تیسرے فریم میں 88-8 سے ملنے والی کامیابی نے انھیں برتری دلائی. فوٹو : فائل

دفاعی چیمپئن محمد آصف نے آئی بی ایس ایف عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن میں ترکی کے اسماعیل ترکر کو 4-1 سے شکست دیدی، یہ ان کی لگاتار چوتھی کامیابی ہے، دوسرے پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے سوئس حریف ڈیرن پیرس کو 4-0 سے آئوٹ کلاس کردیا۔

لیٹویا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی بی ایس ایف عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی، انھوں نے ترک حریف اسماعیل ترکر کیخلاف پہلا فریم 19-76 سے ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے چاروں فریمز جیت کر بازی اپنے نام کی،آصف نے دوسرا فریم 6-4-11 سے جیت کر حساب چکتا کیا، تیسرے فریم میں 88-8 سے ملنے والی کامیابی نے انھیں برتری دلائی.



چوتھے اور پانچویں فریمز میں ان کی فتح کا اسکور 76-16 اور 72-36 رہا۔اس کامیابی کے ساتھ گروپ 'اے' میں موجود آصف چار فتوحات کے ساتھ سرفہرست اور انھوں نے ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی بھی یقینی بنالی ہے، پاکستان کے دوسرے کیوئسٹ محمد سجاد نے 115 کا بریک کھیلتے ہوئے سوئس حریف ڈیرن پیرس کو 4-0 سے قابو کرلیا، پیرس نے کسی بھی مرحلے پر سجاد کا سامنا اعتماد سے نہیں کیا، پاکستانی پلیئر کی کامیابی کا اسکور74-10، 93-01 (93)، 69-17 اور 115-0(115) رہا،ایونٹ میں شریک دیگر 2پاکستانی پلیئرز شاہد آفتاب اور عمران شہزاد نے بھی اپنے تینوں ابتدائی میچز جیت لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں