MeAt20 چیلنج مشہور شخصیات کی تصاویر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

ایک ٹوئٹر صارف نےشہزاد رائے کو مَردوں کی ماہ نور بلوچ قرار دے دیا


ویب ڈیسک April 19, 2020
شہزاد رائے کے لیے عمر صرف ایک نمبر ہے، سوشل میڈیا صارفین

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ فارغ اوقات میں منفرد ٹرینڈز میں حصہ لے کر اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر Me At 20 چیلنج ٹرینڈ خاصا مقبول ہورہا ہے۔ اس چیلنج میں آپ کو اس وقت کی تصویر شیئر کرنی ہوتی ہے جب آپ 20 برس کےتھے۔

اس ٹرینڈ کا آغاز 13 اپریل کو 202 نیٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کیا گیا جس میں صارف نے لوگوں سے اپنی وہ تصویر شیئر کرنے کے لیے کہا تھا جب وہ 20 برس کے تھے۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا اور پاکستان سے بھی کئی مشہور شخصیات نے اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں جن پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے گئے۔



نامور گلوکار شہزاد رائے جہاں اپنی بہترین گلوکاری اور سماجی کاموں کے لیے جانے جاتے ہیں وہیں ان کی شہرت کا ایک حوالہ ان کی عمر بھی ہے جو بڑھ کے ہی نہیں دے رہی۔ شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر صارفین نے ان کی عمر کو لے کر کئی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے شہزاد رائے کی چار ایک جیسی تصاویر شیئر کیں اور لکھا شہزاد رائے 20، 40 ، 60 اور 80 سال کی عمر میں بھی ایسے ہی رہیں گے۔



آئشے نامی خاتون نے شہزاد رائے کی دو تصاویر شیئر کیں جو ایک 20 سال کی اور دوسری 40 سال کی تھی اور لکھا واقعی شہزاد رائے کے لیے عمر صرف ایک نمبر ہے۔



ثمن جعفری نامی خاتون نے لکھا آپ 20 سال سے کر آج تک بالکل ایک جیسے ہیں، یہ چیلنج ان لوگوں کے لیے ہے جو واقعی میں تبدیل ہوئے ہیں۔ نوبل طفیل بھٹی نامی شخص نے شہزاد رائے کو مردوں کی ماہ نور بلوچ قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بڑھتی عمر کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا وہ آج بھی ویسی ہی جوان اور خوبصورت نظر آتی ہیں جیسی برسوں پہلے تھیں۔

https://twitter.com/ItsNobleTufail/status/1251290095262617601

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی اپنی تصویر شیئر کی، ان کی تصویر پر جہاں پاکستانیوں نے تبصرے کیے وہیں بھارتیوں نے بھی ان کی تصویر کو بے حد سراہا۔ محمد علی نامی شخص نے لکھا''دی ریئل پنڈی بوائے''۔ احتشام نامی صارف نے تو انہیں شاداب خان کا بڑا بھائی قرار دے دیا۔



وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بھی اپنی پرانی تصویر شیئر کی۔ دیکھا جائے تو ان میں اتنے برسوں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔



نجی ٹی وی کے معروف اینکر اقرار الحسن نے بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا میں کیوں پیچھے رہوں؟



معروف اینکر پرسن حامد میر، وسیم بادامی اور عاصمہ شیرازی نے بھی اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں جنہیں لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ وسیم بادامی کی تصویر پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کچھ خاص فرق نہیں بس بالوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔