بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

تمام متاثرہ اہلکاروں کو ان کی رہائش گاہ پر ہی لاک ڈاؤن کردیا ہے

تمام متاثرہ اہلکاروں کو ان کی رہائش گاہ پر ہی لاک ڈاؤن کردیا ہے

بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور تمام افراد کو ان کے رہائش گاہ میں ہی لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مغربی علاقے میں قائم نیول بیس میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے سبب ویسٹرن کمانڈ فورس کے مرکز آئی این ایس آنگرے میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


ترجمان بھارتی بحریہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام اہلکاروں میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم ٹیسٹ مثبت آنے والے ایک فوجی سے ملنے والے کئی اہلکاروں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور اب تمام متاثرہ اہلکار زیر علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے تمام متاثرہ اہلکاروں کو ان کی رہائش گاہ میں ہی لاک ڈاؤن کردیا گیا جن کے اپارٹمنٹس ایک ہی بلاک میں ہیں اور وہاں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے بھارت بھر میں کورونا سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد ہے۔
Load Next Story