قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے
ٹیسٹ کا مقصد گھروں تک محدود لڑکوں کو جسمانی طورپر کھیل کے لیے تیار کرنا ہے، ہیڈکوچ مصباح الحق
CINCINNATI:
قومی کرکٹرز کے دو روزہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہورہے ہیں۔
ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان ٹیسٹ کا مقصد گھروں تک محدود لڑکوں کو جسمانی طورپر کھیل کے لیے تیار کرنا ہے، تاکہ لاک ڈاون کے خاتمے اور کرکٹ سرگرمیاں شروع ہوں تو انہیں کوئی فٹنس کا ایشو نہ ہو، ان کی فٹنس کا وہی معیار ہو جو نارمل حالات کے وقت تھا۔ اس حوالے سے میں اور ٹرینر کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹرز کو تمام ضروری گائیڈ لائنز پہلے ہی بجھوائی جاچکی ہیں، بعض کرکٹرز نے جلد فٹنس ٹیسٹ دینے کی درخواست کی تھی اور اس پر ریجنل ٹرینرز ان کے فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ حالات جلد دوبارہ سے نارمل ہوں گے اور یہ کرکٹرز جب میدان میں اتریں گے تو انہیں اپنی فٹنس کی وجہ سے پرفارم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔