میرپور خاص میں بھوک سے حاملہ خاتون کا انتقال چندے سے تدفین

چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، شوہر


ویب ڈیسک April 19, 2020
چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، شوہر فوٹو: فائل

سندھ میں ضلع میرپور خاص کے شہر جھڈو میں غربت وبھوک کے باعث نبی سرروڈ کے علاقے میں 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کرگئی۔

شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی، لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی، چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، بیوی کی تدفین بھی علاقے کے لوگوں نے چندہ کرکے کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔