گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت

افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔


ویب ڈیسک April 19, 2020
افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی۔

وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔

بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی ،پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔