کراچی سے القاعدہ برصغیر کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزمان نے افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی، ایس ایس پی سی آئی اے


ویب ڈیسک April 19, 2020
ملزمان نے افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی، ایس ایس پی سی آئی اے

‏کراچی پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے ہیں جن میں محمد عمر ، محمد بلال ، محمد وسیم اور محمد عامر شامل ہیں، ان کے قبضے سے 10 ڈیٹونیٹر ، ریموٹ اور ریسیور برائے آئی ڈی ، بونا کارڈ ، 3 ہینڈ گرینڈ اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔

عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں ملزمان کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے سٹی کورٹ ، پولیس ٹریننگ سینٹر ،پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی، اور افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔