’ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘ گلو کار سلمان احمد نے کورونا کو شکست دے دی

ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں رہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کیں

نیو یارک میں موجود گلوکار سلمان احمد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ فوٹو، اسکرین گریب

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار سلمان احمد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکار سلمان احمد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ وہ 14 روز قرنطینہ میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔ نیو یارک میں موجود گلوکار سلمان احمد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔


انہوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پر عمل درآمد کرنے کے بعد اب مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سلمان احمد نے کہا ہے کہ وہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتے ہیں کہ اس نے صحت عطا کی،وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو محدود کرلیا تھا، اللہ مجھ سے جو بھی کام لینا چاہتا ہے میں حاضر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے چاہنے والوں نے جو دعائیں کیں، اپنے ایمان، میڈیکل سائنس اور اپنی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ کے کیے گئے علاج کی بدولت میں سب کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ میں اس بیماری سے مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں۔

Load Next Story