کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کیلیے مزید 3 موبائل ٹیمیں تشکیل

موبائل ٹیمیں لیاری،گارڈن اورگذری میں واک تھروکوروناٹیسٹنگ کریں گی،صدر،لیاری اورڈیفنس میں لاک ڈاؤن سخت کرنیکا فیصلہ


Staff Reporter April 20, 2020
ضلع میں کوروناکے مریضوں کی تعداد300ہوگئی،70صحتیاب ہوکرگھرچلے گئے،230مریض اسپتال اورگھروں کے قرنطینہ میں ہیں

نوول کورونا وائرس COVID-19 کے ٹیسٹ بڑھانے کے لیے ضلع جنوبی میں مزید3 موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے موبائل ٹیمیں لیاری، گارڈن اور گذری میں کورونا کے ٹیسٹ کریں گی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی کے 3 بڑے علاقوں میں واک تھرو کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

موبائل لیب کے ذریعے ضلعی انتظامیہ اور انڈس اسپتال مل کر کورونا کے ٹیسٹ کریں گے انھوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 300 ہوچکی ہے جن میں سے70 صحت یاب ہوکرگھر جاچکے ہیں جبکہ 230 مریض اسپتال اور گھروں میں بنے قرنطینہ میں موجود ہیں، 25 کورونا وائرس کے مریض ایکسپو سینٹر منتقل کیے ہیں اب تک ضلع جنوبی کے 50 مریض وہاں منتقل ہوچکے ہیں۔

ضلع جنوبی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صدر، لیاری اور ڈیفنس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اضافی کورونا کے مریضوں کو ایکسپو سینٹر اور لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا جائیگا، ضلع جنوبی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی مدد لی جارہی ہے لیڈی ہیلتھ ورکرزگھرگھر جاکر ٹیسٹ کروانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی دیں گی، اجلاس میں ضلع جنوبی کے پولیس حکام اور انڈس اسپتال کے ڈاکٹر بھی شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں