ایکسپریس نیو زپر حملے کیخلاف صحافتی اداروں کی شدید مذمت احتجاجی مظاہروں کا اعلان

صدر پی ایف یو جے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ صحافی حوصلہ بلندرکھیں۔


ویب ڈیسک December 03, 2013
ایکسپریس میڈیا گروپ کر یہ 5 ماہ کے دوران دوسرا حملہ ہے۔ فوٹو؛ جلال قریشی

ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر حملے کی پاکستان کی تمام صحافتی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جھبکہ متعدد صحٓا فتی تنطیموں کی جانب سے آج احتجاجی مظاہروں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کراچی آفس پر حملے کے بعد سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ صحافتی تنظیموں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے، صدر پی ایف یو جے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ صحافی حوصلہ بلندرکھیں ، اس بزدلانہ کاروائی کیخلاف آج کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج بھی کیا جائے گا۔آل پاکستان نیوز پیپرز ایسوسی ایشن نے ایکسپریس نیوزپرحملہ کو انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے حملے کیخلاف آج ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جبکہ لاہورپریس کلب کےصدر ارشد انصاری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئےآج احتجاج کی کال دےدی ہے ۔

راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس نے بھی حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں صحا فی برادری کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ بھی کی کیا گیا۔ حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس،خیبریونین آف جرنلسٹس، کوہاٹ پریس کلب اور ہری پورپریس کلب کی طرف سے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، دوسری جانب اٹک پریس کلب میں آج احتجاجی ریلی اورسیاہ پرچم لہرانےکااعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایکسپریس میڈیا گروپ کر حملہ آوروں نے پہلے دستی بموں سے حملہ کیا اور پھر کے پی ٹی فلائی اوور سے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 5 ماہ کے دوران ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر دوسرا حملہ کیا گیا ہے جو پولیس اور رینجرز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں