عوام جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں وزیر اعظم کی اپیل

لوگ جتنا نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی کورونا کی وبا سے نمٹنا آسان ہوگا، وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 20, 2020
ملک بھر میں اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 ہوچکی ہے فوٹو: فائل

وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے میرا پیغام ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ جتنا لوگ خود کو نظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے کورونا کی وبا سے نمٹنا آسان ہوگا اور بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوپائے گی۔



واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 176 ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں