اب ڈرونز حملوں کے بجائے تحفے تحائف کی ترسیل کے لئے استعمال ہو ں گے

ہ ان ڈرونز کی مدد سے تحفے تحائف آدھے گھنٹے کے دوران اپنے مطلوبہ پتے پر پہنچ جائیں گے۔


ویب ڈیسک December 03, 2013
، اگر حکومت کو ڈرون کے استعمال میں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے توآئندہ پانچ سالوں میں یہ ڈرون قابل استعمال ہوں گے۔ فوٹو؛ فائل

آپ نے اکثر یہ تو سنا ہو گا کہ ڈرون طیارے انسانوں کو ہلاک کرنے یا جاسوسی کرنے لے لئے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن اب ڈرون تباہی اور جاسوسی کے بجائے تحفے تحائف پہنچا کر خوشیاں بانٹے گا۔

ایما زون نے ایک ایسا ڈرون تیار کر لیا ہے جس سے تباہی ہو گی نہ ہی کسی کی جاسوسی بلکہ ان ڈرونز کی مدد سے تحفے تحائف آدھے گھنٹے کے دوران اپنے مطلوبہ پتے پر پہنچ جائیں گے۔

ایمازون کے مالکان کے بنائے گئے اس ڈرون سے پیکیج ڈیلوری کو ایک نئی جدت ملے گی، مالکان کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی تربیتی مراحل میں ہے، اگر حکومت کو ڈرون کے استعمال میں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے توآئندہ پانچ سالوں میں یہ ڈرون قابل استعمال ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |