کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلاک
پولیس نے 12 گھنٹے تعاقب کے بعد 51 سالہ حملہ آور گیبریل وورٹمین کو ہتھیار نہ ڈالنے پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا
لاہور:
کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہیں۔
کینیڈین پولیس کے مطابق، یہ شخص بظاہر ایک پولیس کار میں سوار تھا جس نے نووا اسکوچیا کے قصبے پورٹاپیک میں مختلف مقامات فائرنگ کرکے لوگوں کو قتل کیا۔
پولیس نے 12 گھنٹے تک اس کا تعاقب کیا اور بالآخر اس حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 16 افراد کے مرنے کی مصدقہ اطلاع ہے لیکن مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
نووا اسکوچیا پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وورٹمین کے نام سے ہوئی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس حملے کے محرکات کیا تھے۔ یہ جاننے کےلیے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے برعکس کینیڈا میں مسلح وارداتوں کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ وہاں بندوقوں کی خرید و فروخت اور استعمال سے متعلق قوانین بھی بہت سخت ہیں۔ ماضی میں زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بننے دو بڑے واقعات بالترتیب 1989 اور 2019 میں ہوئے تھے۔