2 کروڑ ماسک اسمگل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں 35 لاکھ برآمد کئے وزارت صحت

ماسک برآمدگی سے متعلق معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے، وزارت صحت


ویب ڈیسک April 20, 2020
ملک سے 2کروڑ ماسک ا سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، وزارت صحت فوٹو: فائل

وزارت صحت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک سے 2کروڑ ماسک اسمگل کرنے کا الزام بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے۔


سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، ملک سے 2کروڑ ماسک ا سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے، ماسک برآمدگی سے متعلق معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6416 ٹیسٹ کیے گئے، رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہو جائیں گے ، مقامی سطح پر وینٹی لیٹرزبنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، 100 لائسنس ہولڈرز کو ڈبلیو ایچ او کےمعیار کے مطابق 300 سینی ٹائزر بنانے کی اجازت دی گئی، پی پی ایز کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے 100سےزائد چھاپے مارے گئے، جاں بحق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے خصوصی پیکج تیاری کے مراحل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں