وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چف جنرل راحیل کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

ملاقات کے دوران فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ فوٹو؛ اے پی پی/فائل

نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی، ملااقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے بھی علیحدہ ملاقات کی اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صدر مملکت نے بھی آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ جنر ل راحیل شریف نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد 29 نومبر کو آرمی چیف کے عہدے کی کمان سنبھالی تھی۔
Load Next Story