کورونا وائرس لاک ڈاون بھارت میں پھنسے 145 پاکستانیوں کی وطن واپسی کی اپیل

ممبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم 9 افراد کے پاس اب ہوٹل کا بل اداکرنے کے لیے پیسے موجود نہیں ہیں

ممبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم 9 افراد کے پاس اب ہوٹل کا بل اداکرنے کے لیے پیسے موجود نہیں ہیں

کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے 145 پاکستانی بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے ایک ہی خاندان کے پانچ ممبران سمیت 9 افراد ممبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔

کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے 145 پاکستانی بھارت میں پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے ایک ہی خاندان کے پانچ ممبران سمیت 9 افراد ممبئی کے ایک ہوٹل میں مقیم جن کے پاس اب ہوٹل کا بل اداکرنے کے لیے پیسے موجود نہیں ہیں، کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ افراد وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں اورانہوں نے پاکستان اوربھارت کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد واپس پاکستان جانے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔


ممبئی کے ہوٹل میں مقیم ان پاکستانیوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی ہے کہ انہیں واپس لانے کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ ایک خاتون بتول بی بی نے بتایا کہ وہ لوگ 9 مارچ کو واہگہ بارڈرکے راستے ممبئی انڈیا آئے تھے اور 19 مارچ کوان کی واپسی تھی لیکن اس دوران کورونا کا ایشوسامنے آگیا اورلاک ڈاون کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ ہوٹل میں پھنس گئے ۔ اب ان کے پاس جورقم تھی وہ بھی ختم ہوچکی ہے اورادویات بھی موجود نہیں ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک اورخاتون شمیمہ شبیرنے کہا کہ یہاں ان کا اچھا خیال رکھاجارہا ہے اوربھارتی حکومت نے ان کے ویزوں میں بھی توسیع کردی ہے لیکن اب ان کے پاس یہاں مزید قیام کے لیے رقم نہیں ہے، پہلے ہم نے دوکمرے لے رکھے تھے اب ایک ہی کمرے میں 9 افراد قیام کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ان کا پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ ہوا ہے اورانہوں نے ان کی جلد واپسی کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ہماری پاکستان اوربھارت دونوں حکومتوں سے اپیل ہے کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کی دوسری لسٹ میں ان کے نام بھی شامل کیے جائیں۔

کوروناوائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے پاک بھارت سرحدبند ہے، گزشتہ دوہفتوں کے دوران بھارت میں پھنسے چھیالیس پاکستانی دومرحلوں میں واپس وطن پہنچے ہیں ، واپس آنیوالے ان افرادمیں سے پانچ میں کوروناٹیسٹ پازیٹوآیا تھا جس کے بعد واہگہ بارڈر اوربھارت کے اٹاری بارڈرپرکسٹم،امیگریشن عملے میں بھی تشیویش پیداہوگئی اوران کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اب مزیدپاکستانیوں کی واپسی کےحوالے سے پالیسی سخت کی جارہی ہے۔
Load Next Story