بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 20, 2020
ملزم شہزاد پرویزکومحمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی، پولیس: فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں پولیس اورحساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکرلیا ہے۔ اے ایس آئی شہزاد پرویزشاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا جوگلستان جوہرکا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہزاد پرویزکومحمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی، پولیس اہلکارٹارگٹ کلرزکی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اورملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتاراہلکارکے قبضے سے 2 دستی بم برآمد بھی کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔