کورونا وبا عالمی بینک کا پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور

ورلڈ بینک کی جانب سے قرض کی منظوری آئندہ ماہ دیے جانے کا امکان


ویب ڈیسک April 20, 2020
قرض کی رقم سے کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا فوٹو: فائل

KARACHI: کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا جائرہ لینے کے لئے عالمی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کو نیا قرض دینے پر غور شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر کی رقم مئی 2020 میں پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، اس مقصد کے لئے عوام کی رجسٹریشن کی جائے گی جس میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کی لئے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کررکھا ہے،عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، تعلیم اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی جبکہ عالمی بنک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اب توقع ہے کہ اگلے ماہ مزید 50 کروڑڈالر کی منظوری دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں