کورونا وائرس لاک ڈاؤن معروف باکسر نے اسلام قبول کرلیا

باکسر ہیلم اوٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور تکبیر بلند کی


ویب ڈیسک April 20, 2020
مارشل آرٹ میں یورپی چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے، فوٹو : فائل

LANDI KOTAL/ PESHAWAR/ DI KHAN: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔ مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔



باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں